سید اعجاز
ترال//آڑہ پتھری گوجر بستی ماحچھہامہ ترال کے نوجوانوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی بستی میں کھیل کا میدان تعمیر کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہر علاقے میں کھیل کے میدان تعمیر کئے گئے ہیں لیکن ان کی بستی میں کوئی بھی میدان دور دور تک موجود نہیں ۔انہوں نے محکمہ سپورٹس کونسل ، ممبر اسمبلی ترال اور ڈپٹی کمشنر پلوامہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ان نوجوانوں کے والدین نے بھی بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ ان کے بچے کھیل کود میں بھی وقت صرف کریں جس سے انکی جسمانی نشو ونما بھی ہوسکے اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقعہ بھی فراہم ہوسکے۔