عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر//چھٹیوں کے بعد گھر سے ڈیوٹی پر لوٹنے والا ایک سپاہی لاپتہ ہوگیا ہے۔ذرایع کے مطابق رائفل مین عابد بھٹ ہفتہ کو رنگریٹھ میں ڈیوٹی پر رپورٹ کرنے کے لیے اننت ناگ ضلع کے چترگل میں اپنے گھر سے نکلا تھاتاہم وہ ڈیوٹی جوائن نہیں ہوا ۔
کیمپ میں رپورٹ نہیں کی جس کے بعد پولیس میں لاپتہ افراد کی شکایت درج کرائی گئی۔پولیس نے لاپتہ فوجی اہلکار کی تلاش شروع کر دی ہے