عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بسنت پنجمی اور سرسوتی پوجا کے پُر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے دعا کی کہ دیوی سرسوتی سب کو خوشی وخوشحالی،صحت، امن اور علم عطا کرے۔
بتادیں کہ ملک میں دیوی سرسوتی کی پوجا کرنے کے لئے سرسوتی پوجا کا تہوار جنوری اور فروری میں منایا جاتا ہے۔ دیوی سرسوتی کو علم اور تعلیم کی دیوی مانا جاتا ہے۔منوج سنہا نے اتوار کو اس تہوار کی مناسبت سے لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں بسنت پنچمی اور سرسوتی پوجا کے پرمسرت موقع پر تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘ میں دعا کرتا ہوں کہ ماں سرسوتی سب کو خوشی، امن، علم، خوشحالی اور صحت عطا کرے۔