عظمیٰ نیوز سروس
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 2025-2026 کے مرکزی بجٹ کی ستائش کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے X پر پوسٹ کیا “وکست بھارت کے لیے ایک عملی بجٹ کے لیے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن جی کا شکریہ،۔ غریبوں، نوجوانوں، کسانوں اور خواتین کے لیے معیشت کو تیز رفتار اور جرات مندانہ ترقیاتی اقدامات پر لانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا مشکور ہوں‘‘۔انہوں نے کہا کہ متوسط طبقے کو بڑا فروغ، ٹیکس کی شرح کا نظرثانی شدہ ڈھانچہ متوسط طبقے کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لیے ایک تاریخی اقدام ہے۔ وزیر اعظم نے ٹیکس دہندگان کو کرایہ پر ٹی ڈی ایس کی حد بڑھا کر، سماجی تحفظ کو بڑھا کر اور گیگ اکانومی کو باضابطہ بنا کر بھی بہت بڑی ریلیف فراہم کی ہے۔ایگری ڈسٹرکٹ پروگرام سمیت مختلف اقدامات کے ساتھ زرعی ترقی پر توجہ دیہی خوشحالی اور سماجی مساوات کے وژن کی ترجمانی کرنا ہے۔ه