عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/پانی کے میٹروں کی تنصیب پر الجھن اور افراتفری کے درمیان، چیف انجینئر جل شکتی کشمیر نے تصدیق کی کہ میٹر لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔یہ بیان تجارتی اداروں میں پانی کے میٹر لگانے کے حوالے سے افواہوں کے منظر عام پر آنے کے بعد آیا ہے۔
چیف انجینئر جل شکتی کشمیر، بھرم جیوتی شرما کا کہنا ہے کہ ، ’’ہمارا کشمیر میں اسمارٹ میٹر لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔‘‘
جب ان سے تجارتی اداروں میں میٹر لگانے کی افواہوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہمیں جب بھی ہدایت ملتی ہے تو سب سے پہلے کمرشل اداروں میں میٹر لگائے جائیں گے لیکن فی الحال کوئی منصوبہ نہیں ہے۔‘‘
اس سے قبل، نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلی تنویر صادق نے بھی واضح کیا کہ، پانی کے میٹر لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، مزید یہ کہتے ہوئے کہ پانی کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی، ۔