عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/مرکزی بجٹ میں جموں و کشمیر کے لیے مجوزہ مختص رقم تقریباً 41000 کروڑ ہے۔ یہ پچھلے مختص سے تقریباً 1000 کروڑ کم ہے۔پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد غنی لون نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پر طنز کستے ہوئے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ وزیر اعلیٰ اُن شالوں کی واپسی کا مطالبہ کریں، جو انہوں نے بی جے پی کے اعلیٰ عہدیداروں کے کندھوں پر ڈال کر تحفے میں دی تھیں۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے سیلفیز لینےمیں بے حد مصروف رہتے ہیں اور یہ اُن کو سنجیدہ مشغلہ بن چکا ہے۔ لون نے کہتے ہیں کہ لوگوں نے ڈیلیوری بوائے کو نہیں ڈیلیور کو ووٹ دیا ہے۔اِس لئے ڈیلیور کرنے کے لیے جو کرنا ہے وہ کریں۔