یواین آئی
سڈنی/آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش کمر میں درد کی وجہ سے 16 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا (سی اے ) نے ایک بیان میں کہا، ‘‘مچل مارش پیٹھ کے نچلے حصے میں درد اور سختی کی وجہ سے آئندہ آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی سلیکشن پینل اور آسٹریلوی مردوں کی میڈیکل ٹیم نے مارش کو انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے ۔ حالیہ ہفتوں میں کمر کے نچلے حصے میں درد کے بڑھنے کے بعد این ایس پی نے مارش کو طویل عرصے تک علاج پر رکھنے کا فیصلہ کیا۔ “اس دوران وہ اب کھیل میں واپسی کے منصوبے کے حصے کے طور پر اورزیادہ آرام اور درد کے علاج سے گزریں گے ۔”بیان میں کہا گیا ہے کہ “این ایس پی وقتاً فوقتاً مارش کی جگہ دوسرے کھلاڑی کو ٹیم میں لینے کے فیصلہ پر میٹںگ کرے گی۔”قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی کے لیے حتمی ٹیموں کی آخری تاریخ 12 فروری ہے ۔