عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
ینگون//میانمار کی قومی دفاع اور سلامتی کونسل (این ڈی ایس سی) نے جمعہ کو ملک میں ہنگامی حالت کو چھ ماہ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔میانمار کے سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن (ایم آر ٹی وی) نے اطلاع دی ہے کہ جمعہ کو نیپیداو میں منعقدہ این ڈی ایس سی اجلاس میں موجود تمام اراکین نے ہنگامی حالت میں توسیع پر اتفاق کیا۔ یہ توسیع ریاستی آئین کی دفعہ 425 کے تحت کی گئی تھی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ توسیع انتخابات کے کامیابی سے انعقاد کے لیے درکار کام اور ان پر عمل درآمد کے لیے امن و استحکام کی ضرورت کی وجہ سے ہوئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق ملاقات میں انتخابی تیاریوں، زراعت اور جانوروں کی مصنوعات کی پیداوار میں اضافہ، قومی ترقی کے لیے تعلیم کے شعبے کو مضبوط کرنے کی کوششوں اور صحت کے شعبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ آفات کے بعد بحالی کے کاموں اور مسلح تنازعات کے خاتمے اور دیرپا امن کے حصول کی کوششوں پر بھی ملاقات میں تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سے قبل یہ اقدام ایک ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب میانمار میں فوجی حکومت کے خلاف مظاہرے اور جھڑپیں جاری ہیں، جو 2021 میں فوجی بغاوت کے بعد سے ملک پر حکومت کر رہی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ فروری 2021 میں ایک سال کے لیے ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد 31 جنوری 2025 تک چھ ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔
روہنگیائی مہاجرین کی کشتی انڈونیشیا پہنچ گئی | ساحل پر اترنے سے روکا گیا
جکارتا/عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک/میانمارسے فرار ہونے والے 70 سے زائد روہنگیا مہاجرین انڈونیشیا کے صوبے آچے کے ساحل پر پہنچ گئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آچے کے علاقے پیریولک میں 40 مردوں، 32 خواتین اور 4بچوں کو لانے والی خستہ حال کشتی پہنچنے کی اطلاع ملی،تاہم مہاجرین کو ساحل پر اترنے سے روک دیا گیا ہے۔