نئی دہلی// وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے جمعہ کے روز لوک سبھا میں اقتصادی سروے 2024-25 پیش کیا۔
اقتصادی سروے ایک سالانہ دستاویز ہے جو مرکزی بجٹ سے قبل حکومت کی جانب سے پیش کیا جاتا ہے تاکہ معیشت کی موجودہ حالت کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس دستاویز میں معیشت کے مختصر اور درمیانی مدت کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جاتا ہے۔
یہ سروے وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے شعبے کے اقتصادی ڈویژن کے تحت تیار کیا جاتا ہے اور چیف اکنامک ایڈوائزر کی نگرانی میں مکمل ہوتا ہے۔
پہلا اقتصادی سروے 1950-51 میں پیش کیا گیا تھا، جو ابتدا میں بجٹ دستاویزات کا حصہ ہوا کرتا تھا۔ 1960 کی دہائی میں اسے مرکزی بجٹ سے علیحدہ کر دیا گیا اور بجٹ سے ایک دن قبل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا رواج قائم ہوا۔
مرکزی بجٹ 2025-26 ہفتہ کے روز وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کی جانب سے پیش کیا جائے گا۔
وزیر خزانہ نے لوک سبھا میں اقتصادی سروے 2024-25 پیش کیا
