عظمیٰ نیوزسروس
رام بن // ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن رام بن کے عام انتخابات ڈاک بنگلہ رام بن میں منعقد ہوئے۔محمد تسکین وانی کو جرنلسٹ ایسوسی ایشن رام بن کا صدر منتخب کیا گیا۔اس سلسلے میں میٹنگ ڈاک بنگلہ رام بن میں منعقد ہوئی۔اجلاس میں ضلع بھر میں کام کرنے والے تمام صحافیوں نے شرکت کی۔ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن رام بن کے انتخابات جمعرات کو یہاں ڈاک بنگلہ، رامبن میں ہوئے، جس میں سینئرصحافی محمد تسکین وانی کو صدر منتخب کیا گیا ہے۔یہ انتخاب سینئرصحافی رویندر کشن کچلو، محمد پرویز میر اور نواز احمد رونیال کی صدارت میں ہوا۔بانہال، کھڑی، رامسو، پوگل پرستان، رام بن، گول، چندر کوٹ اور بٹوت کے صحافیوں نے الیکشن میں حصہ لیا اور محمد تسکین نے 29 ووٹوں میں سے 27ووٹ حاصل کیے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ محمد تسکین وانی 2014سے 2024تک ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن رام بن کی صدارت کر رہے تھے اور بعد میں انہوں نے گزشتہ سال اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔