عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے کل کہاکہ 10سال کے بعد رواں مالی سال کا بجٹ جموںوکشمیر اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور یہ بجٹ عوام کے مفا د میں ہوگا۔ پارٹی ہیڈکوارٹر پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوامی وفود، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے تبالہ خیالات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بجٹ سے پہلے زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ سیاحت، صنعت کاروں، تاجروں، میوہ صنعت ، کاروباری ادروں، ملازمینیں انجمنوں سے مشورہ حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اُمید کی جارہی ہے کہ ہر ایک ایم ایل اے کو اپنے اپنے حلقہ کی تعمیرو ترقی اور لوگوں کے مسائل و مشکلات دور کرنے کیلئے اچھی کثیر تعداد میں رقومات دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر سرکار آبی ذخائر کو محفوظ رکھنے اور ان کی دیکھ ریکھ کیلئے وسیع منصوبے پر کام کرنے جارہی ہے ۔اس موقعے پر ترجمان عمران نبی ڈار، صوبائی سکریٹری سید توقیر احمد اور دیگر عہدیداران بھی موجو دتھے۔