یو این آئی
رام اللہ// اسرائیل کی فورسز نے مغربی کناے کے فلسطینی شہر طوباس میں بمباری کی ہے ، جس میں 10 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ۔غزہ میں جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فورسز کی مغربی کنارے میں قتل و غارت گری جاری ہے ، صہیونی فورسز نے طوباس کے علاقے میں بمباری کی۔اسرائیل کی فوج نے ایک اور شہر قلقیلیہ میں بھی ایک مکان کو دھماکے سے اڑا دیا ہے ۔ فورسز گزشتہ رات مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ میں ایک مقتول فلسطینی کے گھر کو اڑانے کی تیاری کر رہی تھیں، مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے اب اس گھر کو مسمار کر دیا ہے ، جو فلسطینی شہری جمال ابو ہنیہ کا تھا۔اسرائیلی فورسز نے جنین سمیت تلکرم میں بھی پرتشدد کارروائیاں شروع کر دی ہیں، تلکرم میں ایک گودام کو تباہ کر دیا گیا، اسرائیلی وزیر دفاع کی ڈھٹائی بھی برقرار ہے ، انھوں نے کہ فورسز جنین میں ہی رہیں گی جب تک آپریشن مکمل نہیں ہو جاتا۔’غزہ کے محکمہ صحت کے افسران کے مطابق گزشتہ دنوں اسپتالوں کو 63 لاشیں موصول ہوئی ہیں۔ ان میں سے 59 ملبے سے نکالے گئے ، دو افراد کی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موت ہوئی اور دو کی اموات دیگر وجوہات سے ہوئیں۔واضح ر ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 47,417 ہو گئی ہے اور 111,571 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔