کولگام// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جمعرات کی دوپہر ایک المناک سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی جب وہ وانپوہ فلائی اوور پر ایک ٹرک کی زد میں آگئیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کی شناخت مبینہ بانو زوجہ محمد شفیع ملک ساکن ڈانٹر، اننت ناگ کے طور پر ہوئی ہے، اُس وقت شدید زخمی ہوگئیں جب انہیں ایک ٹرک (رجسٹریشن نمبر JK03H-8772) نے ٹکر مار دی۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد، مقامی افراد اور امدادی کارکنوں نے زخمی خاتون کو فوری طور پر جی ایم سی اننت ناگ پہنچایا، تاہم ڈاکٹرز نے اُسے مردہ قرار دے دیا۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کی نسبت مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔