سرینگر// حکمران جماعت نیشنل کانفرنس (این سی) نے جمعرات کو امید ظاہر کی ہے کہ اگلے پارلیمانی اجلاس میں جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کر دی جائے گی۔
نیشنل کانفرنس کے ترجمان اور ایم ایل اے زڈی بل، تنویر صادق نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا، “ہمیں امید ہے کہ بجٹ اجلاس میں ریاستی حیثیت بحال ہو جائے گی۔ دوہرے اختیارات کا نظام کسی کے بھی حق میں نہیں، اس لیے عوامی شکایات کے ازالے، روزگار کے مواقع اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے ریاستی حیثیت کی بحالی ناگزیر ہے”۔
انہوں نے کہا کہ مرکز سے لڑنا اور احتجاج کرنا آسان ہے، لیکن خود وزیر اعظم نے ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے عوام سے وعدہ کیا ہے، اس لیے مرکز کے ساتھ محاذ آرائی کی کوئی ضرورت نہیں۔
مزید، انہوں نے کہا کہ ایم ایل ایز کے لیے حلقہ ترقیاتی فنڈ (سی ڈی اہف) 40 کروڑ روپے ہوگا۔ “یہ وعدہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے این سی کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کے تمام ایم ایل ایز سے کیا ہے۔ اس حوالے سے جلد ہی باضابطہ تجویز پیش کی جائے گی”۔