یو این آئی
نئی دہلی/ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی جو خراب فارم سے دوچار ہیں، نے منگل کو ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔آج بیٹنگ کے علاوہ وراٹ کوہلی نے اسٹیڈیم میں فیلڈنگ کی پریکٹس بھی کی۔ وہ 30 جنوری سے 2 فروری تک یہاں ریلوے کے خلاف آخری گروپ میچ کھیلیں گے ۔ وہ 12 سال بعد رنجی ٹرافی میچ کھیلنے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے 2012 میں رنجی ٹرافی کھیلی تھی۔واضح رہے کہ کوہلی گردن کی چوٹ کی وجہ سے گزشتہ میچ میں نہیں کھیل سکے تھے ۔ گزشتہ چند دنوں میں، کوہلی کو سوشل میڈیا پر سابق ہندوستانی کھلاڑی اور آر سی بی کے بیٹنگ کوچ سنجے بانگڑ کے ساتھ ممبئی کے ٹریننگ سینٹر میں دیکھا گیا ہے ۔کوہلی 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے قبل تین میچوں کی دو طرفہ ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کا حصہ ہیں۔