عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیرگلمرگ میں دو روزہ آل انڈیا انٹر یونیورسٹی ونٹر گیمز کا انعقاد کر رہی ہے جس میں ملک بھر کے 200 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ وائس چانسلر اے۔ رویندر ناتھ نے منگل کو یہاں یہ بات کہی۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناتھ نے کہا کہ یہ کھیل 30 سے 31 جنوری تک منعقد ہوں گے۔اس ایونٹ میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے لیے اسکیئنگ اور آئس اسٹاک کے مقابلے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 30 جنوری کو جائنٹ سلیلم ایونٹ دونوں جنسوں کے لیے ہوگا، اس کے بعد 31 جنوری کو سلیلم سکی ایونٹ ہوگا۔وی سی نے کہا کہ آئس اسٹاک ایونٹ مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے لیے دونوں دن منعقد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا، “اس باوقار تقریب کا بنیادی مقصد کھیل کو فروغ دینا، یونیورسٹی کے طلبا کے درمیان سرمائی کھیلوں میں شرکت کو بڑھانا، اور گلمرگ کو ہندوستان میں موسم سرما کے کھیلوں کے لیے ایک اہم مقام کے طور پر پہچان دینا ہے۔‘‘