عظمیٰ نیوز سروس
جموں// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کو کہا کہ پارلیمنٹ ہی یکساں سول کوڈ اور وقف ترمیمی بل پر حتمی فیصلہ کرے گی۔ وقف(ترمیمی)بل کی جانچ کرنے والی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے حکمران جماعت کے اراکین کی طرف سے تجویز کردہ تمام ترامیم کو اپنایا۔ اور اپوزیشن ارکان کی طرف سے پیش کی گئی ہر تبدیلی کی نفی کی۔عبداللہ نے اتراکھنڈ میں یکسان سیول کوڈ کے نفاذ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یہاں نامہ نگاروں کو بتایاکہ جب تک ملک کے لیے کوئی قانون نافذ نہیں ہو جاتا، انہیں وہ کرنے دیں جو وہ کرنا چاہتے ہیں، آخر میں، یہ پارلیمنٹ ہے جو اس پر فیصلہ کرے گی نہ کہ انفرادی UTs یا ریاستیں،” ۔وقف بل سے متعلق ایک اور سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی ابھی بھی بحث کر رہی ہے اور حکومت کسی قانون پر عمل درآمد نہیں کر رہی ہے۔وزیر اعلی نے کہا، کمیٹی کو اپنا کام مکمل کرنے دیں، پھر پارلیمنٹ اپنی رپورٹ پر بحث کرے گی۔