عظمیٰ نیوزسروس
جموں //جمو ں کے نگروٹہ میں ویشنو دیوی جانے والی بس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 15یاتری زخمی ہو گئے ۔ جموں کے نگروٹہ علاقے میں اس وقت 15یاتری زخمی ہو گئے جب یاتریوں کو ویشنو دیوی کے مند رپر لے جانے والی بس ایک ڈمپر ٹرک سے ٹکرا گئی۔حکام کے مطابق تمام زخمیوں، جن میں تین بچے اور دو خواتین شامل ہیں، کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ جموں سرینگر شاہراہ پر نگروٹہ میں اس وقت پیش آیا جب بس کا ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتالج جموں میں داخل کرایا گیا ہے۔ ادھر پولیس نے واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔