عظمیٰ نیوزڈیسک
سرینگر//آرینس انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ چندی گڑھ نے چندی گڑھ-پٹیالہ ہائی وے پر واقع آرینز گروپ آف کالجز میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔ چندی گڑھ کے ڈاکٹروں، نرسوں اور تکنیکی ماہرین کی 6 رکنی ٹیم نے ڈاکٹر شبیل، شعبہ ٹرانسفیوڑن میڈیسن PGIMER، چندی گڑھ کی سربراہی اور رہنمائی میں رضاکارانہ عطیہ دہندگان کا مکمل طبی معائنہ کیا اور خون عطیہ کرنے کے لیے اہل عطیہ دہندگان کا انتخاب کیا۔ طلباء کو ریفریشمنٹ کے ساتھ سرٹیفکیٹس اور ڈونر کارڈز بھی دئیے گئے۔ رویندر سنگھ، ایل اے؛ پردیپ گرجر، نرسنگ آفیسر؛ سبھاش چند، نرسنگ آفیسر؛ بھوپیندر سنگھ ایم ٹی اے، ٹرانسفیوڑن میڈیسن کا شعبہ، پی جی آئی ایم ای آر موجود تھے۔ آرینز کے طلباء اور عملے کی طرف سے کل 20 یونٹ خون جمع کیا گیا۔ڈاکٹر انشو کٹاریا نے ان تمام عطیہ دہندگان کا شکریہ ادا کیا۔