جموں// ماتا ویشنو دیوی کے یاتریوں کو لے جانے والی ایک بس جموں کے قریب کھڑے ڈمپر ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق حادثہ جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر نگروٹہ کے مقام پر پیش آیا، جب بس ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا۔
زخمیوں میں تین بچے اور دو خواتین شامل ہیں، اور تمام زخمیوں کی حالت “مستحکم” بتائی جا رہی ہے۔
زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اور ہسپتال جموں منتقل کیا گیا۔
پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔