ریاسی// ضلع ریاسی میں چسانہ سے مہور کی طرف جانے والا ایک ٹیمپو بگا کے قریب بی ایم جی روڈ پر حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں دو ایس پی او سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ٹیمپو صبح 9:30 بجے بگا کے قریب بی ایم جی روڈ پر الٹ گیا۔
زخمیوں میں 65 سالہ خاتون ( ساکن بدھورا بگا)، 30 سالہ ایس پی او (ساکن چانہ کوٹلی)، 43 سالہ ایس پی او (ساکن بتھوی) اور 23 سالہ نوجوان (ساکن سنگلی کوٹ) شامل ہیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) مہور منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔