محمد تسکین
بانہال // بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے بانہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نئے منتخب کئے گئے پارٹی عہدیداروں کو مبارکباد دی گئی اور کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے حال ہی میں سابقہ ممبر اسمبلی رامبن نیلم لنگہے کو ضلع صدر رام بن ،دانش اقبال چوہدری کو منڈل صدر بانہال جبکہ اسمبلی الیکشن میں بانہال ۔ گول نشست سے میدان میں اتارے گئے سینئر لیڈر محمد سلیم بٹ اور مبارک احمد گیری بھارتیہ جنتا پارٹی کے سٹیٹ کونسل کے ممبران کے طور نامزد کئے گئے ۔اس موقع پر سابقہ منڈل صدر شاہنواز کھانڈے بھی موجود تھے اور مقررین نے پارٹی کیلئے ان کے کام کی سراہنا کی ہے۔ مقررین نےپارٹی کے نئے عہدیدار کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پارٹی کے اندر اتحاد و اتفاق کو ہر قیمت پر قائم رکھا جائیگا اور وہ حلقہ انتخاب بانہال میں بی جے پی کو مزید مستحکم بنانے کیلئے کام کرتے رہینگے۔ مقررین نے محمد سلیم بٹ ، دانش اقبال چودھری اور مبارک احمد گیری کی قیادت پر اپنی بھرپور حمایت اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کی ہائی کمان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ انہوں نے وہاں موجود ورکروں پر زور دیا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کیطرف سے عوامی فلاح و بہبود کی سکیموں کو گھر گھر پہنچائیں تاکہ ان سکیموں سے عام اور مستحق لوگ فیضیاب ہو سکیں۔