گاندربل/ راجا ارشاد احمد/ وانی پورہ سالورہ گاندربل کی صالح ظہور نے قومی سطح کی سائیکلنگ مقابلے میں 17 واں مقام حاصل کرکے اپنے ضلع کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ پٹنہ بہار میں 68 ویں قومی سکول مقابلوں میں گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے صالح ظہور نے 15 کلومیٹر کی سائیکل دوڑ میں 34 منٹ کے متاثر کن وقت میں کھیل کے لئے اپنی غیر معمولی مہارت اور لگن کا مظاہرہ کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل انہوں نے تین بار سونے کے تمغے حاصل کئے ہیں، جو ان کی مسلسل کھیل کے تئیں جذبہ اور سائیکلنگ سے وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔68 قومی سطح کی سائیکلنگ دوڑ میں ان کی تازہ کامیابی ہے کیونکہ وہ قومی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہتی ہے۔