عظمیٰ نیوز سروس
مینڈھر// پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کے ساتھ جنگل میں آگ لگنے سے کم از کم تین بارودی سرنگیں پھٹ گئیں۔حکام نے بتایا کہ مینڈھر سیکٹر میں سرحدی باڑ کے آگے بہروتی جنگل میں شام 4 بجے کے قریب آگ لگ گئی اور چند بارودی سرنگوں میں دھماکہ ہوا۔دھماکوں کی آوازیں کچھ دور تک گونج اٹھیں، تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔سرحد پار سے دراندازی کو روکنے کے لیے ایل او سی کے ساتھ ساتھ آگے کے علاقوں میں بارودی سرنگیں نصب ہیں۔حکام نے بتایا کہ آگ اب بھی بھڑک رہی ہے اور شعلوں کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔