عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
ابوجا// نائیجیریا کے صوبہ ‘بورنو’ کی فوجی بیس پربوکو حرام’ کے خود کُش حملے میں 27 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔نائیجیریا فوج سے ، نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے ، ایک شخصیت نے مقامی ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ‘بوکو حرام’ کے دہشت گردوں نے صوبہ بورنو کی فوجی بیس پر خود کُش حملہ کیا ہے ۔ حملے میں 27 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔اس دوران فوج کی طرف سے 16 تا 25 جنوری میں صوبہ بورنو سے منسلک علاقے ٹمبکٹو میں بوکو حرام کے خلاف کئے گئے آپریشنوں میں 70 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔نائیجیریا وزارت دفاع میڈیا آپریشن ڈائریکٹر ‘ایڈورڈ بُوبا’ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کے خلاف آپریشنوں میں 3 سرغناوں سمیت 70 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے ۔ آپریشنوں میں 22 فوجی ہلاک اور متعدد میں زخمی ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ 2000 کی دہائی کے آغاز سے ہی بوکو حرام نائیجیریا میں تخریبی کاروائیاں کر رہی ہے اور 2009 سے تاحال کئے گئے وسیع پیمانے کے دہشت گردانہ حملوں میں ہزاروں انسانوں کو ہلاک کر چُکی ہے ۔دہشتگرد تنظیم 2015 سے سرحدی ہمسایہ ممالک کیمرون، چاڈ اور نائجر میں بھی تخریبی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ چاڈ جھیل کے علاقے میں کئے گئے حملوں میں کم از کم 2 ہزار افراد ہلاک ہوچُکے ہیں۔دہشت گردانہ حملوں اور جھڑپوں کی وجہ سے لاکھوں شہری ملک سے نقل مکانی کر گئے ہیں۔ادھرسویڈش پراسیکیوشن اتھارٹی نے لاٹویہ اور سویڈن کے جزیرے گوٹ لینڈ کو جوڑنے والے پانی کے اندر فائبر آپٹک کیبل کو نقصان پہنچانے کے شبہ میں ایک جہاز کو قبضہ میں لے لیا ہے ۔ یہ اطلاع اتوار کی رات دیر گئے جاری ایک پریس ریلیز میں دی گئی۔