عشرت حسین بٹ
پونچھ// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقے ساوجیاں گنٹر میں ایک آرمی گاڑی سڑک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں چار فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔
چوکی آفیسر ساوجیاں سشانت نے بتایا کہ یہ حادثہ ساوجیاں کے گنٹر علاقے میں پیش آیا، جہاں سڑک پر پھسلن کے باعث گاڑی لڑھک کر حادثے کا شکار ہوئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو فوراً نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔