عظمیٰ نیوز سروس
پونچھ //فوج نے اتوار کے روز پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب پی او کے کے ایک رہائشی کو گرفتار کیا۔ سلوتری گائوں کے ایک شہری نے فوج کو اطلاع دی کہ ایک مشکوک شخص اس کے گھر کے قریب گھوم رہا ہے،فوج نے فورا ًموقع پر پہنچ کر اس شخص کو گرفتار کر لیا۔ فوج اس شخص سے تفتیش کر رہی ہے اور اسے پونچھ پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔گرفتار شخص کی شناخت محمد فیض یاسر (31) ولد فیض اکبر ساکنہ ٹیٹرینوٹ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے طور پر کی گئی ہے۔