مینڈھر// لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پونچھ ضلع میں جنگلاتی آگ کے باعث کم از کم تین بارودی سرنگیں پھٹ گئیں، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ مینڈھر سیکٹر میں سرحد کے قریب بہروتی جنگل میں اتوار کی شام تقریباً 4 بجے آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے کچھ بارودی سرنگیں پھٹ گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ بارودی دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی، لیکن کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی۔
سرحدی علاقوں میں دراندازی روکنے کے لیے بارودی سرنگوں کا جال بچھایا گیا ہے، جو انسدادِ دراندازی رکاوٹ نظام کا حصہ ہے۔
حکام کے مطابق، آگ اب بھی بھڑک رہی ہے اور اس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ایل او سی پر جنگل میں آتشزدگی، بارودی سرنگوں کے دھماکے
