حسین محتشم
پونچھ//شری کرشن چندر میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ میں این ایس ایس سرمائی کیمپ 2025 کے تیسرے دن بھی مختلف سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ اس دوران صفائی مہم چلائی جبکہ اخلاقیات پرڈاکٹر یوگیش شرما جو کہ فلسفہ کیاسسٹنٹ پروفیسر نے فکر انگیز گفتگو کی۔ اس دوران گانے کا مقابلہ ہوا جس میں مختلف شعبوں کی 12 خواتین رضاکاروں نے حصہ لیا۔اس دوران گرل چائلڈ پر پوسٹر بنانے کا مقابلہ بھی ہوا اس مقابلے میں 15 رضاکاروں نے حصہ لیا۔بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے تحت رضاکاروں میں بیداری کو فروغ دیا گیا اور سماجی ذمہ داری کے جذبے کو بھی تقویت دی گئی۔