عاصف بٹ
کشتواڑ//سوموار کی رات کشتواڑ ضلع کے چنگرائی پیاس میں ایک نوجوان دریائے چناب عبور کرتے ہوئے دریا میں گرنے کے بعد لاپتہ ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق دیررات دس بجے کے قریب نوجوان جسکی شناخت ظفر حسین ولد محمد حنیف ساکن پیاس ناگسینی کے طور ہوئی ہے جو رسی کی مدد سے دریا پار کر رہا تھا تاہم اس دوران وہ اپنا توازن کھو بیٹھا اور دریائے چناب میں گر گیا۔ فوری طور پر مقامی لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا جسکے بعد منگل کی صبح انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن شروع کیا تاہم ابھی تک نعش کو بازیاب نہیں کیا جاسکا۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔