Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

بڈھال راجوری اموات! | معاملہ کی تہہ تک پہنچنے کی ضرورت

Towseef
Last updated: January 21, 2025 9:46 pm
Towseef
Share
5 Min Read
oplus_1048576
SHARE

راجوری ضلع کے ایک دور افتادہ گاؤں بڈھال میں کسی پراسرار بیماری کی وجہ سے جاری اموات تشویشناک حد تک پہنچ گئی ہیں۔ دسمبر 2024سے اب تک 17افراد اس بیماری سے فوت ہو چکے ہیں جس نے نہ صرف تین خاندانوں کو ختم کردیا ہے بلکہ پوری بستی ہی غم سے نڈھال ہے۔ مقامی طبی ٹیموں کی کوششوں کے باوجود بیماری کی وجہ نامعلوم ہےجس سے حکام اور رہائشی دونوں ہی جوابات حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔محکمہ صحت کے اہلکار گھر گھر جاکرسکریننگ کر رہے ہیں، خوراک اور پانی کے نمونوں کی جانچ کر رہے ہیں اور آلودگی کے کسی بھی ممکنہ ذرائع کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ متاثرین کے نمونوں میں نیوروٹوکسن کی دریافت اور آلودہ پانی کے ذرائع کی تاحال تصدیق ہوچکی ہے اور کہاجارہا ہے کہ یہ بیماری ماحولیاتی عوامل سے منسلک ہو سکتی ہے۔ اگرچہ کیڑے مار ادویات کی موجودگی کے بعدایک چشمے اور ایک کنویں کو سیل کر دیا گیا ہے، لیکن نقصان کی مکمل حد ابھی تک واضح نہیں ہے۔ حکام کو اس بات کو یقینی بنانے کیلئے تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مزیدانسانی جانوںکے اتلاف سے بچا جاسکے۔اگرچہ صحت کے کچھ عہدیداروں کا اصرار ہے کہ صحت عامہ کی ایمرجنسی کا اعلان کرنے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن کمیونٹی میں بڑھتی ہوئی ہلاکتوں اور بڑھتا ہوا خوف و ہراس ایک الگ کہانی بیان کرتے ہیں۔ صورت حال اب ایسی نہیں رہی جسے کم یا نظر انداز کیا جا سکے۔ اہل خانہ خوف کے عالم میں زندگی گزار رہے ہیں اور مزید اموات کو روکنے کیلئے مقامی انتظامیہ کو فوری طور پر ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔ یہ صرف سکریننگ اور ٹیسٹوں کا وقت نہیں ہے بلکہ ایک مربوط اور ٹھوس ردعمل اب ناگزیر بن چکا ہے۔ یہ امر اطمینان بخش ہے کہ اب وزیر داخلہ امت شاہ کی ہدایت پر وزارت داخلہ کی سربراہی میںایک بین وزارتی مرکزی ٹیم گائوںمیں موجود ہے جو جانچ کے عمل میں مصروف ہے تاہم حکومت کو فوری طور پر بیماری کی بنیادی وجہ کی نشاندہی کرنی چاہئے اور مزید آلودگی کو روکنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے چاہئیں جبکہ متاثرہ خاندانوں کو مکمل تعاون کی پیشکش بھی کرنی چاہئے۔بڈھال کے لوگوں کو نہ صرف طبی امداد کی ضرورت ہے بلکہ اس یقین دہانی کی بھی ضرورت ہے کہ حکومت ان کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ اس بحران کو روکنے کیلئے شفافیت، واضح مواصلت اور فیصلہ کن کارروائی بہت ضروری ہے اس سے پہلے کہ یہ مزید تباہی کرے۔ بڈھال سانحہ کسی بھی طور کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے بلکہ یہ اپنی نوعیت کا انتہائی سنگین واقعہ ہے جس میں کم از کم تین گھروںکا صفایا ہوچکا ہے اور کم بچوں سے لیکر معمرین تک موت کا نوالہ بن چکے ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ حکام اپنی طرف سے معاملہ کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں اور اب وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی گائوں کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ اس سے قبل کابینہ وزراء بھی وہاں جاچکے ہیں تاہم ان دوروں سے اُس وقت تک کچھ حاصل نہیں ہوگا ،جب تک کوئی ٹھوس پیش رفت نہ ہو۔اب پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم بھی ان ہلاکتوں کی تحقیقات کررہی ہے جبکہ مرکز کی بین وزارتی ٹیم بھی گائوں میں خیمہ زن ہے ۔ایسے میں امید کی جاسکتی ہے کہ اس تحقیقاتی عمل کو منطقی انجام تک پہنچایاجائے گا تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ ان ہلاکتوں کی اصل وجہ کیا ہے۔لوگوںکو حقائق جاننے کا حق ہے اور حکام کو بھی چاہئے کہ وہ فوری طور ان پر اسرار ہلاکتوں سے متعلق تمام حقائق لوگوں تک پہنچائیںتاکہ بے چینی کا عالم ختم ہوسکے اوراس کا کچھ تدارک کیاجاسکے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?