عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر// یہاں بادامی باغ فوجی چھانی کے اندر ہفتہ کو آگ لگنے کے واقعہ میں ایک غیر مقامی شہری کی موت ہوگئی۔ یہ بات عہدیداروں نے بتائی۔ حکام نے بتایا کہ آگ کنٹونمنٹ میں سول کینٹین میں لگی، جس کے نتیجے میں ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔انہوں نے بتایا کہ ایک سول ٹھیکیدار، جس کی شناخت ہریانہ کے راجیش کمار کے طور پر ہوئی ہے، اس واقعے میں جھلس کر زخمی ہو گیا۔ حکام نے بتایا کہ اسے قریبی آرمی کے 92 بیس ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔