یو این آئی
نئی دہلی//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اتر پردیش کے پریاگ راج میں جاری مہاکمبھ کے دوران سنگم میں ڈبکی لگانے کیلئے پریاگ راج جاسکتے ہیں۔ اطلاع کے مطابق شاہ 28یا 29جنوری کو پریاگ راج جا سکتے ہیں۔ شاہ کا ماننا ہے کہ مہاکمبھ ہم سب کی زندگی میں بڑی خوش قسمتی کے ساتھ آیا ہے۔ یہ ایسا مہاکمبھ ہے، جو 144 سال بعد آیا ہے۔ اسلئے وہ اس میں شامل ہونا چاہتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق شاہ کے پریاگ راج دورے کی تیاریاں جاری ہیں۔ توقع ہے کہ وہ28یا 29جنوری کو پریاگ راج جائیں گے۔قابل ذکر ہے کہ عقیدے، مذہبی اور ثقافتی اہمیت کی علامت مہاکمبھ میں اس وقت عقیدت مندوں کی بڑی بھیڑ ہے۔ 13 جنوری سے 26 فروری تک جاری رہنے والے پریاگ راج مہاکمبھ میں 40 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔