سرینگر// پانتھ چوک، سرینگر میں تعینات بی ایس ایف کے ایک اہلکار کی مشتبہ دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اہلکار نے اتوار کی دیر رات سینے میں درد کی شکایت کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ بی ایس ایف کی 64 ویں بٹالین کے اہلکار، جو پانتھ چوک، سرینگر میں تعینات تھا، سینے میں شدید درد کی شکایت کے بعد انتقال کر گیا۔
اہلکار کی شناخت رادھے شام سنگھ کے طور پر ہوئی ہے، جو اتر پردیش کے وارانسی کے علاقے نراپورا کا رہائشی تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اسے فوری طور پر علاج کے لیے اُجالا ہسپتال، سرینگر منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دے دیا۔
سرینگر میں دل کا دورہ پڑنے سے بی ایس ایف اہلکار کی موت
