بانڈی پورہ// شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل علاقے میں پیر کے روز جہلم دریا کے قریب پرانے پل کے پاس ایک نامعلوم لاش برآمد ہوئی۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ لاش جہلم دریا میں تیرتی ہوئی پائی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ متوفی کی شناخت اور موت کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
ادھر، پولیس نے اِس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
بانڈی پورہ میں دریائے جہلم سے لاش برآمد
