بارہمولہ// شمالی ضلع بارہمولہ میں پیر کے روز معمول کی گشت کے دوران بی ایس ایف اہلکار سروس رائفل حادثاتی گولی نکلنے سے زخمی ہو گیا۔
حکام کے مطابق کانسٹیبل منیش میگھوال کو گولی اولڈ ٹاؤن بارہمولہ کے علاقے میں لگی۔
زخمی جوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ معمول کی گشت کے دوران پیش آیا۔
بارہمولہ میں حادثاتی گولی لگنے سے بی ایس ایف اہلکار زخمی
