سمت بھاگو
راجوری //مغل روڈ، جو پیر پنچال کے پار ایک اہم رابطہ راستہ ہے،مسلسل 15ویں دن بھی بند رہا۔ توقعات کے باوجود سڑک کو بحال نہیں کیا جا سکا کیونکہ شدید پھسلن کی صورتحال نے انتظامیہ کو اسے بند رکھنے پر مجبور کر دیا ہے۔مقامی انتظامیہ نے کہا کہ انتظامیہ نے بھی سڑک کو ٹریفک کے لئے بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پھسلن کی شدید صورتحال کے باعث مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سڑک کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے برف ہٹانے اور معائنے کا کام مسلسل جاری ہے، لیکن حالات اس قدر خراب ہیں کہ سڑک پر ٹریفک کی اجازت دینا ممکن نہیں ہے۔متعلقہ حکام نے کہاکہ ’’ہم مسافروں کی حفاظت کو اولین ترجیح دے رہے ہیں اور سڑک صرف اسی وقت کھولی جائے گی جب حالات مکمل طور پر محفوظ ہوں گے‘‘۔مسافروں اور مقامی لوگوں میں مغل روڈ کی مسلسل بندش کے باعث تشویش پائی جاتی ہے، کیونکہ یہ سڑک جموں اور کشمیر کے مختلف حصوں کو جوڑنے کے لئے ایک اہم ذریعہ ہے۔انتظامیہ نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسمی حالات میں بہتری تک سفر کیلئے متبادل راستوں کا استعمال کریں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔ موسمی حالات بہتر ہونے کی دعا کے ساتھ، لوگوں کو سڑک کی بحالی کے لیے مزید انتظار کرنا ہوگا۔