جموں// فوج نے ہفتہ کی صبح اکھنور سیکٹر کے نزدیک لائن آف کنٹرول کے قریب مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع ملنے پر ایک تلاشی آپریشن شروع کیا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق، چند گاؤں والوں نے جوجیوان علاقے میں کچھ مشتبہ افراد کی نقل و حرکت دیکھی اور اس کی اطلاع قریبی فوجی کیمپ کو دی۔
انہوں نے بتایا کہ فوجی اہلکاروں نے فوراً گاؤں اور اس کے قریب جنگل کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تلاشی کاروائی شروع کی۔ تاہم، حکام کے مطابق اب تک مشتبہ افراد کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
یاد رہے کہ آپریشن کے دوران علاقے میں تین پاکستانی ملی ٹینٹوں کو گزشتہ سال 28 اور 29 اکتوبر کو مارا گیا تھا، جو پاکستانی عسکری تنظیم جیش محمد سے تعلق رکھتے تھے۔
سرحدی علاقے میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد تلاشی کاروائی
