پلوامہ// جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے کاکا پورہ ہاجی بل میں جمعرات کی صبح ایک شخص ریت نکالنے کے دوران دریائے جہلم میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ آج صبح پیش آیا، جب ایک ریت نکالنے والا مزدور دریائے جہلم میں ریت نکالنے کے دوران اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
جاں بحق شخص کی شناخت رکیب احمد ولد محمد اسماعیل ڈار ساکن ہاجی بل کے طور پر ہوئی ہے، جو اس وقت لیتھ پورہ کاکہ پورہ پلوامہ میں رہائش پذیر تھا۔ ریسکیو ٹیموں کی کوششوں کے باوجود اسے بچایا نہیں جا سکا۔
ادھر، پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
جہلم میں ریت نکالنے کے دوران مزدور غرقاب
