عظمیٰ نیوز ڈیسک
نئی دہلی//کانگریس نے رائٹ ٹو انفارمیشن(آر ٹی آئی)یعنی اطلاعات کے حقوق معاملے پر مودی حکومت پر سنگین الزامات عائد کئے۔ کانگریس نے کہا کہ منصوبہ بند سازش کے تحت آر ٹی آئی کو ختم کیا جا رہا ہے۔ اس معاملے میں کانگریس نے سپریم کورٹ کی کچھ ہدایات کا بھی حوالہ دیا ہے اور کہا ہے کہ انفارمیشن کمیشن میں منظور شدہ عہدے خالی پڑے ہیں جنھیں بھرنا ضروری ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس سلسلے میں کچھ اہم حقائق سامنے رکھے ہیں۔ کانگریس نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ کانگریس کی حکومت نے عوام کو اطلاعات کے حقوق دیا، جس سے لوگ کسی بھی منصوبہ، کسی بھی سرکاری کام کی جانکاری حاصل کر سکیں اور نظام میں شفافیت قائم ہو۔