حسین محتشم
پونچھ// جموں کشمیر دیگر اضلاع کی طرح سرحدی ضلع میں بھی الیکٹریکل انجینئرنگ گریجویٹس ایسوسی ایشن کے احتجاج کی کال کا بھرپور اثردیکھنے کو ملا۔اس دوران پی ڈی ایل ،ٹی ڈی ایل کارکنوں نے بھی JKEEGA کی احتجاجی کال کی بھرپور حمایت کی۔ انہوں نے کہاکہ پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین ایک خاندان ہیں اورہم اپنیانجینئر افسران کے ساتھ پوری طرح کھڑے ہیں۔عارضی ملازموں کی تنظیم کے ضلع صدر چوہدری فاروق نے کہا کہ انجینئرز نے بار بار ان کی حمایت کی ہے جس کی وجہ ان کی ریگولرائزیشن ممکن ہوئی۔ انہوں نے JKEEGA کے مطالبات کی منظوری تک اس کاز کی حمایت کرنے کا عزم کیا اور JKEEGA کی حمایت میں مکمل کام چھوڑ ہڑتال اور احتجاج کرنے کا اعلان کیا۔