سرینگر// نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ میاں الطاف احمد نے بدھ کے روز کشمیر میں طویل انتظار کے بعد ریلوے کنیکٹیویٹی کے ممکنہ افتتاح پر امید ظاہر کی ہے، جو 26 جنوری کو متوقع ہے۔
میاں الطاف نے کہا، “مجھے یقین ہے کہ ریلوے منصوبہ 26 جنوری کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ یہ جموں و کشمیر کے لیے ایک اہم پیش رفت ہوگی”۔
یہ ریلوے منصوبہ، جیسے ہی فعال ہوگا، خطے میں کنیکٹیویٹی کو بہتر بنائے گا اور رہائشیوں اور سیاحوں کے لیے سفری سہولت میں بہتری لا کر معیشت کو فروغ دے گا۔
میاں الطاف نے زیڈ مور ٹنل کی تکمیل کا بھی ذکر کیا، جس سے سونمرگ تک سال بھر رسائی ممکن ہوگی، جو کہ علاقے کا ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔
انہوں نے کہا، “زیڈ موڑ ٹنل مکمل ہو چکا ہے اور اسے جلد از جلد عوام کے لیے کھول دیا جانا چاہیے۔ یہ خطے کو سردیوں کے سخت موسم میں بھی سونمرگ تک رسائی برقرار رکھنے میں بہت فائدہ پہنچائے گا”۔
کشمیر ریل سروس 26 جنوری کو شروع ہونے کا امکان: میاں الطاف
