جاوید اقبال
مینڈھر //مدرسہ مدینہ العلوم نڑوال مینڈھر میں مشتبہ فوڈ پائزننگ کا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں 14 بچے اور 2 اساتذہ بیمار ہو گئے ہیں۔ بیماری کی علامات دیکھتے ہوئے متاثرہ افراد کو فوری طور پر علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر ڈاکٹر اشفاق چوہدری نے بتایا کہ تمام متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کو ضروری ادویات و دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر اشفاق نے مزید کہا کہ فوڈ پائزنگ کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ایس ڈی ایم مینڈھر اور دیگر متعلقہ آفیسران نے ہسپتال کا دورہ کیا اور بیمار افراد کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ متاثرہ افراد کو مکمل علاج فراہم کیا جائے گا اور ایسی صورتحال کے تدارک کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں گے۔