عظمیٰ نیوز ڈیسک
دیس پور//ہندوستانی فوج نے آسام کے دیما ہسا ضلع کے امرانگشو علاقے میں ایک کوئلہ کی کان میں پھنسے ہوئے 9مزدوروں کو بچانے کے لیے ایک ریلیف ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔ یہ اطلاع مقامی حکام نے منگل کے روز دی۔ اس کارروائی کا مقصد مزدوروں کو جلد از جلد بچانا ہے، جو زیرِ زمین کوئلہ کی کان میں کھدائی کے دوران پھنس گئے تھے۔مذکورہ ٹاسک فورس کو غوطہ خوروں، سیپرز اور دیگر ضروری سامان سے لیس کیا گیا ہے۔ ایک سینئر فوجی افسر نے بتایا کہ فوجی اہلکاروں کی ایک ٹیم، جو اس ٹاسک فورس کا حصہ ہے، ضروری آلات اور ماہرین کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے تاکہ بچا کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔ مزید یہ کہ ہندوستانی فوج کے سینئر افسران، جو مقامی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ میں ہیں، بھی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے موقع پر پہنچیں گے۔