عظمیٰ نیوز ڈیسک
حیدرآباد//مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا 28 واں یوم تاسیس 9 جنوری 2025 کو منعقد کیا جارہا ہے۔ پروگرام کا آغاز صبح 10:30 بجے آغا حشر کشمیری آڈیٹوریم، مرکز برائے فاصلاتی و آن لائن تعلیم میں ہوگا۔ اس تقریب میں چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ممتاز علی مہمانِ خصوصی ہوں گے جبکہ پروفیسر طارق منصور، سابق وائس چانسلر، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بطور مہمانِ اعزازی شرکت کریں گے۔ وائس چانسلر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی پروفیسر سید عین الحسن پروگرام کی صدارت کریں گے۔ مدعوئین سے بپابندیِ وقت شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔ یومِ تاسیس کے پروگرام کو انسٹرکشنل میڈیا سنٹر کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔