پونچھ// ضلع پونچھ میں پیر کے روز فوج نے ایک خاتون کی پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر جانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق، 35 سالہ شاہین اختر، زوجہ محمد اکرم فائزہ، کو شاہپور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب فوج نے روکا جب وہ ایل او سی سے پاک زیرانتظام داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھیں۔
شاہین اختر، جو شاہپور علاقے کے محلہ جاتنا کی رہائشی ہیں، نے گھریلو تنازعے کے باعث یہ اقدام کیا۔
ذرائع کے مطابق، ان کا شوہر سعودی عرب میں کام کر رہا ہے، اور وہ اپنے سسرال والوں کے ساتھ جھگڑے کے بعد یہ قدم اٹھانے پر مجبور ہوئیں۔
فوج نے خاتون سے مکمل پوچھ گچھ اور تصدیق کے بعد اسے اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔
مقامی پولیس اور انتظامیہ کو واقعے کی اطلاع دی گئی ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پونچھ میں فوج نے خاتون کو ایل او سی پار کرنے سے روک دیا
