یواین آئی
نارائن پور//چھتیس گڑھ کے نارائن پور اور دنتے واڑہ اضلاع کی سرحد پر ابوجھماڑ کے جنگل میں ہفتہ کی شام سے سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان وقفے وقفے سے جاری مڈبھیڑ میں دو خواتین نکسلیوں سمیت کل پانچ وردی پوش نکسلی مارے گئے ہیں جبکہ ایک ہیڈ کانسٹیبل ہلاک ہو گیا۔پولیس نے پیر کو کہا کہ اب تک پانچ نکسلیوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ ہلاک ہونے والے نکسلیوں میں ڈی کے ایس زیڈ سی پی ایل جی اے پلاٹون نمبر 32 کا سینئر کیڈر بھی شامل ہے، جس کی شناخت کی جا رہی ہے۔سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے بھاری مقدار میں ہتھیار بھی برآمد کیے ہیں جن میں اے کے 47، ایس ایل آر جیسے خودکار ہتھیار بھی شامل ہیں۔ انکانٹر اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ادھر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں نکسلیوں کے ذریعہ کئے گئے دھماکہ میں ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ کے جوانوں کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا ’’میں بہادر فوجیوں کے اہل خانہ کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اس دکھ کو الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے لیکن میں یقین دلاتا ہوں کہ ہمارے فوجیوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ ہم مارچ 2026تک ہندوستانی سرزمین سے نکسل ازم کا خاتمہ کر دیں گے‘‘۔