سرینگر// کشمیر میں سردیوں کے دوران دم گھٹنے کے واقعات میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سی پی آئی (ایم) کے سینئر رہنما اور ایم ایل اے کولگام محمد یوسف تاریگامی نے پیر کے روز حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گھریلو سطح پر کاربن مونو آکسائیڈ سینسرز سبسڈی پر فراہم کرے۔
تاریگامی نے کہا کہ کشمیر میں دم گھٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات میں اب تک سات افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جب کہ ایک شخص کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔
انہوں نے حکومت سے کہا کہ مقامی اداروں کے ذریعے سبسڈی پر کاربن مونو آکسائیڈ سینسرز کی تقسیم کے لیے ایک پالیسی تیار کی جائے تاکہ مزید جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سردیوں میں ان واقعات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، اور حکومت کو فوری طور پر اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
کشمیر میں دم گھٹنے کے معاملات میں اضافے کا حل ضروری ہے: تاریگامی
