سرینگر// وسطی کشمیر کے ضلع سرینگر میں پیر کی صبح ایک ایس ایس بی جوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل مہانتیش بیرانا کو ایس ایس بی کی 10 ویں بٹالین کے کیمپ، ٹیٹو گراؤنڈ بٹہ مالو میں شدید دل کا دورہ پڑا۔
ذرائع کے مطابق، انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
اس دوران پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
سرینگر میں ایس ایس بی اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے فوت
