سرینگر// جموں-سرینگر قومی شاہراہ پیر کی صبح دونوں طرف سے بحال کر دی گئی، تاہم مسافروں کو لین ڈسپلن کی پابندی اور رام بن-بانہال کے درمیان غیر ضروری رکنے سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر دونوں طرف سے ٹریفک کی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم مسافروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ لین ڈسپلن پر عمل کریں کیونکہ اوور ٹیکنگ سے ٹریفک جام کا خطرہ ہے۔
مسافروں کو مزید مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دن کے وقت ہی جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر سفر کریں اور رام بن-بانہال کے درمیان غیر ضروری طور پر نہ رکیں، کیونکہ پسیاں گرنے اور گرتے پتھروں کا خدشہ ہے۔
دریں اثنا، ایس ایس جی روڈ، بھدرواہ-چمبا روڈ، مغل روڈ اور سنتھن سڑکیں بدستور بند ہیں۔
جموں-سرینگر قومی شاہراہ دوطرفہ ٹریفک جاری، مغل شاہراہ اور ایس ایس جی روڈ ہنوز بند
